تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مریم نواز ایئرپورٹ پہنچ گئیں، کچھ دیر میں لندن روانہ ہوں گی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ ملتے ہی لندن روانگی کی تیاری پکڑ لی ہے، وہ وہاں ایک ماہ قیام کریں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب مریم عدالتی حکم سے پاسپورٹ ملنے کے بعد 24 گھنٹے بھی صبر نہ کرسکیں اور دوسرے روز صبح ہی لندن کیلیے روانہ ہوگئیں۔

ن لیگی رہنما کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس کیا گیا تھا، پاسپورٹ کی وصولی کے بعد آج صبح مریم نواز لاہور اپنی قیام گاہ سے ایئرپورٹ پہنچ چکی ہیں جہاں سے وہ کچھ دیر میں نجی ایئر لائن کے ذریعے لندن کے لیے اڑان بھریں گی۔

مریم نواز براستہ دوحہ لندن کے لیے روانہ ہوں گی، ان کے ہمراہ ذاتی عملہ بھی ساتھ جائے گا، وہ ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی۔

مریم نواز کی وطن واپسی کی تاریخ 6 نومبر بتائی جا رہی ہے، لندن پُہںچ کر وہ سرجری بھی کروائیں گی۔

Comments

- Advertisement -