بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

مریم نواز کا پنجاب بھر میں‌ لیبر کالونیاں بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر مرحلہ وار لیبر کالونیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مزدوروں اور کارکنوں کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر مرحلہ وار لیبر کالونیاں بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مزدوروں اور کارکنوں کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اور مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے رسک سیکٹر کی نشاندہی کے لیے عالمی معیار کی لیب قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ موبائل لیب پراجیکٹ شروع کرنے اور رائیڈر سروس فراہم کرنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کے تحفظ کیلیے موثر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کی تجاویز کا جائزہ اور ان کے لیے لیبر کالونیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب کہ وزیراعلیٰ نے سندر اور ٹیکسلا میں لیبر کالونیوں کے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مزدوروں کا اپنا گھر اور چھت فراہم کرنا میرا عزم ہے، صوبے بھر میں مرحلہ وار لیبر کالونیاں بنائیں گے اور فیکٹریوں میں ورکرز کے تحفظ کیلیے حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ اور راولپنڈی میں لیبر کمپلیکس بنایا جائے گا۔ شیخوپورہ، راولپنڈی میں 1400 مزدوروں، 800 مزدور خاندانوں کو رہائش فراہم کی جا سکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں