جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’میری طرح بنو‘ مریم نور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مریم نور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بددعا‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ مریم نور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں چہرے پر پینٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کسی آرٹسٹ سے چہرے پر پینٹ بنوا رہی ہیں ان کے عقب میں بچے بھی موجود ہیں جس سے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کسی تقریب میں شریک ہوئیں۔

- Advertisement -

مریم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آس پاس کے سبھی لوگ میرا جائزہ لے رہے تھے اور پوچھا کیا یہ مزہ صرف بچوں کے لیے نہیں ہے، میں نے کہا کہ اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں، آپ کو اپنی خوشی پر عمر کی حد نہیں لگانی چاہیے۔

بددعا کی اداکارہ نے آخر میں یہ بھی لکھا کہ میری طرح بنو۔

مریم نور نے ویڈیو چند گھنٹوں قبل شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بددعا‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، امر خان، محسن عباس، محمود اسلم، صبا فیصل، صائمہ حسن، کومل رضوی ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں