ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

نشریات کی بندش، مریم اونگزیب نے حکومتی اقدام کی مذمت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت مریم اونگزیب نے چینلز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشریات کا بند ہونا تکلیف دہ عمل تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےچینلزکی نشریات بندکرائی خودہی مذمت بھی کرڈالی، وفاقی دالحکومت میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ چینلزنشریات بندش مشکل اورتکلیف دہ عمل تھا۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ’پیمرا قانون کے  مطابق کسی بھی آپریشن کی براہ راست کوریج کی اجازت نہیں، نشریات کو بند کرنے سے پہلے کئی چینلز کو متعدد بار درخواستیں کیں کہ وہ براہ راست نشریات نہ چلائیں تاکہ ملک میں افرا تفری پیدا نہ ہو‘۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’چینلز کی نشدیات بند کرنے کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا نہ ہی اس معاملے کے پیچھے کوئی دوسرے مقاصد چھپے تھے‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خود 25 نومبر کو چینلز کی بندش کی مذمت کرتی ہوں،  نشریات بند ہونے پر کمیٹی کو اس معاملے کی تحقیقات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ہے‘۔

مزید پڑھیں: نشریاتی اداروں کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

واضح رہے کہ فیض آباد آپریشن کے دوران حکومت نے غیر اعلانیہ طور پر چیلنز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو بند کردیا تھا تاہم دو روز بعد آرمی چیف کی مداخلت کے بعد ملک بھر میں نشریات بحال کی گئیں تھیں۔

صحافی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے حکومت کے اس اقدام کو آمرانہ قرار دیا تھا جبکہ اسلام آباد پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں صحافی برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ اس غیر آئینی اقدام کا از خود نوٹس لیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں