وفاقی وزیر برائئے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست نفرت اور انتشار پر مشتمل ہے جب نواز شریف کو نکالا گیا تو انہوں نے کہا کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر ذمہ داریاں انجام دیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک شخص گھبراہٹ کےعالم میں ٹی وی اسکرین پرنمودار ہوا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرشہدا کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی جس سے شہدا کے خاندانوں کو گہرا صدمہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست نفرت اور انتشار پر مشتمل ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف تین بارمنتخب وزیراعظم رہ چکے ہیں لیکن نکالے جانے کے باوجود انہوں نے ملکی راز افشاں نہیں کیے ان کے سینے میں کارگل سمیت کئی راز دفن ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا ہمیشہ موقف راہ ہے ادارے آئینی حدود میں ذمہ داریاں ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور ملک کو اتنی ترقی دی کہ تم سوچ بھی نہیں سکتے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی پارٹی فارن ایڈڈ ڈکلیئرہوچکی ہے انہوں نے غلط بیانی حلفی جمع کرائے آج تحریک انصاف کا کارکن عمران خان سے سوال کررہا ہے۔