بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

مریم نواز نے شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی، اجلاس میں تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج سنائی دی، مریم نواز نے شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اور کہا کہ وہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شاہد خاقان سے ملاقات کریں گی۔

مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

اجلاس میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مریم نواز نے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگیں، عمران خان کے بیانیے پر ن لیگ اپنا ایک نیا بیانیہ سامنے لائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی امیدواروں کی ہار اور جیت کی تمام تفصیلات مانگ لی ہیں، انھوں نے پارٹی کو انتخابات کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں