ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی بہن کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 فروری 2026): سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آج ہماری فیملی کی بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل عمران خان نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

انہوں نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق شدید تشویش ظاہر کی، عمران خان کی متاثرہ آنکھ انجکشن لگنے کے بعد 10 فیصد بھی بہتر نہیں ہوئی۔

مریم ریاض وٹو نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالج کی رسائی فوری طور پر یقینی بنائی جائے، پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست ہے عمران خان کی صحت پر عدالتوں سے رجوع کریں، ان کی صحت کا معاملہ انسانی حقوق تنظیموں اور عالمی میڈیا کے سامنے بھی رکھا جائے۔

بشریٰ بی بی کی بہن نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مناسب اور فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے وکیل سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان سے ان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے وکیل سلمان صفدر کو عدالتی نمائندہ اور کمیشن کے طور پر اڈیالہ جیل جانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ حالت، دستیاب سہولیات اور لیونگ کنڈیشن سے متعلق تفصیلی تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔

وکیل سلمان صدر کی عمران خان

بعدازاں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی اور واپس روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے ان سے ملاقات اچھی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں رپورٹ جعم کروانے تک کچھ کہنا مناسب نہیں۔

علاوہ ازیں سلمان صفدر کی سلمان اکرم راجہ سے گاڑی میں ملاقات ہوئی، انہوں نے ملاقات اور اہم پیغام سے متعلق سلمان اکرم کو آگاہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں