تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بے صبری نے شہری کی زندگی بدل دی

واشنگتن : مختصر انعام والی لاٹریاں جمع کرنے والے امریکی شہری کی زندگی اس وقت تبدیل ہوگئی جب چالیس سالہ شخص اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ خریدا۔

امریکا و یورپ سمیت متعدد ممالک میں لاٹری کی مدد شہریوں کے کروڑ پتی بننے کا سلسلہ جاری ہے، تقریباً روزانہ ہی امریکا میں کسی ایک شہری کی قسمت جاگتی ہے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتہ بن جاتا ہے۔

ایسی ہی کہانی بالٹی مور سے تعلق رکھنے والی امریکی شہری کی ہے جسے بےصبر انسان کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا کیوں کہ مذکورہ شخص انعام جیتنے کی جلدی میں آئے روز چھوٹی چھوٹی لاٹریاں خریدتا تھا مگر قسمت نے کبھی ساتھ نہ دیا۔

ایک روز چالیس سالہ شخص نے بے صبری میں میری لینڈ لاٹری کی اسکریچ آف لاٹری خریدی اور دکان میں ہی اسکریچ کی جسے دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیوں کہ اسپیرو نامی شخص 1 لاکھ ڈالرز (تقریباً 1 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد) کی رقم جیت چکا تھا۔

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اس نے گھر جاکر اپنی اہلیہ کے ہمراہ خطیر رقم جیتنے پر جشن منایا اور انعامی رقم کو مستقبل کے لیے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -