تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انصاف کرو، انتقام نہ لو، نوازشریف کی کرپشن ہے تو دکھاؤ، اس کےاثاثے نہ دکھاؤ: مریم نواز

سرگودھا: نااہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سیاست سےہٹانے کیلئے کروڑوں ووٹرز کو بھی نااہل کرنا ہوگا، انصاف کرو،انتقام نہ لو، نوازشریف کی کرپشن ہےتودکھاؤ، اس کےاثاثے نہ دکھاؤ۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبتوں کاشکریہ ، میں سرگودھاسے آپ کی شفقت لیکر جارہی ہوں، آج آپ کی عدالت میں نوازشریف کا نہیں پاکستان کا مقدمہ لائی ہوں، ابھی تک ہم آمریت کے اندھیرے مٹانے کی کوشش کر رہےہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سینیٹ کے انتخابات سے باہر پھینک دیا گیا، اس دفعہ وہ کچھ ہوگیا جو آمرانہ ادوار میں بھی نہیں ہوا، بندوق ہویا قلم عوامی رائے پر کوئی رائے مسلط کرنا آمریت ہے، عوامی رہنما سے وزارت عظمیٰ کے بعد پارٹی صدارت بھی چھین لی۔

نااہل وزیر اعظم کی بیٹی نے کہا کہ اللہ کےکرم اور عوامی محبت سےنوازشریف بناہے، نوازشریف وزارت عظمیٰ یا کسی صدارت سے نہیں بنا، نواز شریف کوسیاست سے ہٹانے کیلئے کروڑوں ووٹرز کو بھی نااہل کرناہوگا، واہ منصفو، مقدمہ چلا بیٹی کوتحفےکیوں دیے اورسزابیٹےسےتنخوانہ لینے پر۔

انکا کہنا تھا کہ الزام کے باوجود ججز کا بریگیڈ نوازشریف کے خلاف ہروقت تیار رہتاہے، نوازشریف کےخلاف ہرمقدمہ انہی 5ججزکے پاس جاتاہے، ان عقلمندوں کو بتاؤ نوازشریف کیلئے عوام کے دلوں میں محبت ہے، ان عقلمندوں کو سمجھاؤ نوازشریف کوصدارت کے ٹھپےکی ضرورت نہیں۔


مزید پڑھیں : شیرو، گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی، مریم نواز


مریم نواز نے کہا کہ شکر کریں اس انتقام نے نوازشریف کے شیروں کو متحد کردیا، انصاف کرو ،انتقام نہ لو، نوازشریف کی کرپشن ہےتو دکھاؤ، اس کے اثاثے نہ دکھاؤ، عدلیہ کو سیاست میں مت گھسیٹو،یہ خطرناک لڑائی ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی کا خطاب میں کہنا تھا کہ کارکنوں سے خ نوازشریف کاساتھ دوگے؟یاری نبھاؤ گےنا، نوازشریف ووٹ کی حرمت کی جنگ لڑرہاہے، نوازشریف آپ کی جنگ لڑ رہا ہے،اس کاساتھ دو۔

انھوں نے کہا کہ جو ووٹ دیتا ہے اس کی عزت ہوتی ہے، آزمائش کی یہ گھڑی پورےپاکستان کےلیےہے، وہی کردارادا کرو گے، جس کی سرگودھا کے شیروں اور جوانوں سےامید ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سوشل میڈیا کے کارکنوں کو مبارکباد دیتی ہوں، سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بناؤ اور نوازشریف کی جنگ میں شامل ہوجاؤ۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -