پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ہمارے مخالفین مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا فورس سے ڈرتے ہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا اب ایک فورس بن چکاہے، ہمارےمخالفین مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیافورس سےڈرتے ہیں، جس کو عوام پلس کردیں اس کوکوئی مائنس نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں شروع ہونے والا ن لیگ کا سوشل میڈیا کہاں پہنچ گیا، مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا ہر گلی ہر محلے میں پھیل گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے120اورجی ٹی روڈریلی میں ن لیگ سوشل میڈیانےکرداراداکیا، مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا متحرک اور ملک بھرمیں پھیل گیاہے، این اے120میں جس طرح میدان میں اترے دشمن کو دھول چٹادی۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نےکہا کہ مسلم لیگ ن کاسوشل میڈیااپنی مثال آپ ہے، مسلم لیگ ن کاسوشل میڈیااب ایک فورس بن چکاہے، مسلم لیگ ن کےسوشل میڈیا ورکر کے گھروں پر چھاپے پڑتےہیں، آئندہ کسی سپورٹر کو ڈرایادھمکایا گیا توہمیں ان کیلئے کھڑا ہونا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا فورس سے ڈرتےہیں، آپ کا پیغام گھرگھر پہنچانے میں سوشل میڈیاکے کردارکی مثال نہیں ملتی، میرے سوشل میڈیا کے شیروں نظریہ نوازشریف کیاہے؟ جمہوریت میں ملاوٹ نہیں ہوسکتی یہ نظریہ نوازشریف ہے، نظریہ نوازشریف میں کٹھ پتلی یا انگلیوں پر نچانے والے نہیں ہونگے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کو عوام پلس کردیں اس کوکوئی مائنس نہیں کرسکتا، اداروں کی عزت ہے تو منتخب وزیراعظم کی بھی عزت ہونی چاہیے، کروڑوں ووٹ سے آنے والے کی عزت ہونی چاہیے، منتخب وزیراعظم پرحملہ ہراس شخص پرحملہ ہے، جس کاووٹ ہے، نوازشریف پر حملے اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ وہ نظریے پر کھڑے ہیں۔

سابق وزیراعظم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرمشکل اس لیےآئی کیونکہ انہوں نےصحیح راستےکوترجیح دی، میاں صاحب آپ سےزیادہ کون جانتاہےحق کوحق کہنےکی سزا کیا ہوتی ہے، میاں صاحب مشکل اس لیےبرداشت کی کیونکہ آپ نےصحیح کوصحیح کہا، کوئی استعمال ہورہاہےاورکوئی استعمال کررہاہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پرجب بھی آزمائش آئی آپ اس میں سےکندن بن کرنکلے، نوازشریف تمام آزمائشوں کےباوجودڈٹ کرکھڑےہیں، میاں صاحب،آپ نے قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا، 2013 کےالیکشن میں قوم نے آپ کو ایک بار پھر پلس کردیا، نوازشریف کو جلاوطن کرنے والا آج خود جلا وطنی گزار رہا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پانامااورپھراقامہ کاڈرامہ رچایاگیا، نوازشریف آپ بھی باہرجاسکتےتھےلیکن آپ نےایسانہیں کیا، میاں صاحب نےآسان راستہ نہیں اپنایا اورڈٹ کرمقابلہ کررہےہیں، نوازشریف اب جو کرنے جارہےہیں، اس کےثمرات عوام کوملیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کہتےہیں جب خود پر پڑی توعدل یاد آگیا، مانناپڑے گا نوازشریف نے مصیبتیں دیکھتے ہوئے لڑنے کااعلان کیاہے، ہم نے ایسا پاکستان بنانا ہے، جہاں عدل اورانصاف کے فیصلے ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے کارکنان سے سوال کیا کہ ہاتھ اٹھا کر کہیں نظریہ پاکستان کی حفاظت کرینگے، عدل وانصاف کی تحریک میں نوازشریف کا ساتھ دیں گے، جمہوریت اور ووٹ کاتحفظ کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں