ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن کا اعلان کردیا اور کہا شہری آئیں لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت منائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بسنت کے حوالے سے گانا’’گڈی لہوردی اڈی‘‘ شیئر کردیا۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں 7 فروری کو لبرٹی چوک میں بسنت کے جشن کا اعلان کرتے ہوئے لاہور و پنجاب بھر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر ہمارے ساتھ شامل ہوں اور بسنت منائیں۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعلیٰ نے شہریوں کی حفاظت اور خیریت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور شہریوں سے کہا کہ براہ کرم اپنی چھت پر موجود دیوار یا جنگلا نہ ہو تو تین تہوں والی نائلون کی رسیوں سے چھت کو عارضی طور پر محفوظ بنائیں تاکہ بسنت کے دوران حادثات سے بچا جا سکے۔

خیال رہے لاہور میں شہریوں کو چھ فروری کا بے صبری سے انتظار ہے، پرانی حویلیوں کو بسنتی رنگ کے دوپٹوں اورپتنگوں سے سجادیا گیا۔

اعظم کلاتھ مارکیٹ کی سب سے بڑی چھت سے تینوں دن بارہ ہزار سے زائد پتنگیں اڑیں گی جبکہ گلوکاربسنت کے رنگ جمائیں گے۔

لاہور کے لبرٹی چوک میں پاکستان کی سب سے بڑی پتنگ نصب کردی گئی ہے جبکہ چوک چوراہے، سڑکوں کو برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا ہے۔

اندرون موچی دروازے کےداخلی راستے پر شہریوں کا ڈھول بچا کر استقبال کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں