The news is by your side.

Advertisement

چیف جسٹس سے درخواست ہیں کچھ توجہ سندھ اور کے پی کے اسپتالوں پربھی دیں،مریم نواز

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ کچھ توجہ سندھ اور کے پی کےاسپتالوں پربھی دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے اسپتالوں کی حالت زار کے ازخود ٹونس پر چیف جسٹس کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیف جسٹس سے درخواست کی کہ کچھ توجہ سندھ اور کے پی کے اسپتالوں پر بھی دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخواسے لوگ علاج کیلئے پنجاب آتے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور کے اسپتالوں کی حالت زار پر از خود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیا کہ صحت شہریوں کا بنیادی حق ہے۔مفت ادویات مل نہیں رہیں مگر اشتہارات پر خرچ کیاجارہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام منصوبے بند کر دوں گا۔


مزید پڑھیں : تعلیم اورصحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تواورنج لائن سمیت تمام منصوبےبند کر دوں گا،چیف جسٹس


چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمےداری ہے، تعلیم اورصحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو دیگرمنصوبےبندکردوں گا، اگر کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام منصوبے بند کر دوں گا۔

جسٹس ثاقب نثار نے مزید اپنے ریمارکس میں کہا کہ صحت کی صورتحال جانچنےکیلئےسندھ، بلوچستان بھی جائیں گے، ہمارامقصد شعبہ صحت کی بہتری ہے، کسی خرابی کے پیچھے کرپشن نظر آئی تو نہیں چھوڑوں گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں