تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لئے اکیلی کافی ہوں، مریم نواز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دارعمران خان کوقرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لئے اکیلی کافی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ حکومت نے بتایا کہ آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، شہبازشریف نے اپنی طرف سے پیٹرولیم میں ایک روپیہ نہیں بڑھایا، اضافہ اسی معاہدے کے تحت ہے جو عمران خان کر کے گئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جو عمران خان کرکے گئے،انہوں نے پیٹرولیم پر بھی سیلز ٹیکس لگانے کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے بجٹ پر سیلز ٹیکس لگانے کا اعلان کیا، جو ہمیں کرنا پڑ رہا ہے، شہباز شریف کو مجبوراً یہ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان 4 سال معیشت سے کھلواڑ کرتے رہے، جوحکومت کام کرتی ہے وہ عوام کو اپنی کارکردگی بتاتی ہے، گزشتہ حکومت جوقیمتیں سیٹ کرکے گئی اس کے تحت پیٹرولیم قیمت 300 روپے ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرآئی ایم ایف کامعاہدہ توڑتے ہیں یا اس کی پاسداری نہیں کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، عمران خان نے جاتے ہوئے ایسا وار کیا جس سے سنبھلتےسنبھلتے مہینوں لگ جائیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں آگ لگا کرگئے ہیں، ان کو پتہ تھا کہ ان کے فیصلے سے ملک تباہی کی طرف دھکیل دیاجائےگا، چورعمران خان ہیں جس نے پاکستان کوآج اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں پتہ تھاکہ ملک متحمل نہیں ہوسکتاپھربھی پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھیں، عمران خان ایسا بوجھ ڈال گئے جسے اٹھانےکی ملک میں سکت نہیں، 4سال میں ملک پرایک کےبعدایک کاری ضرب لگی۔

بیرونی سازش سے متعلق انھوں نے کہا کہ اگربیرونی سازش کامعاملہ سیاسی تھا تو اسے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں کیوں لے کرگئے، ان کوپتہ تھا ان کی کوئی کارکردگی نہیں اس لیے معاملہ کمیٹی میں لے کرگئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے ملکی سلامتی اوراداروں کوداؤ پرلگادیا، ان کاجھوٹ اسٹیبلش ہوگیا ہے ان پرتوجہ دینےکی کوئی ضرورت نہیں۔

نواز شریف کی جانب سے مشرف کے حوالے سے پیغام سے متعلق ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کا ٹوئٹ خالصتاً انسانی بنیادوں پرتھا، ان کا پورا خاندان 11 سال تک زیرعتاب رہا، ان کو اٹک قلعے کے زندانوں میں پھینکا گیا،جلا وطن کیا گیا، نواز شریف کو والد کو دفنانے کی بھی اجازت نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف ایسی اسٹیج پرہیں جہاں وہ اٹھ بیٹھ اورچل نہیں سکتے، نوازشریف نے بڑے دل کامظاہرہ کیا۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ 2013نےعمران خان نےایک طوفان بدتمیزی اٹھایا، عمران خان اسٹیج سے گرے تو نواز شریف ان کو دیکھنےاسپتال گئے، نواز شریف سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتے، انہوں نے کہا نہیں چاہتا بدترین دشمن بھی وہ تکلیف اٹھائے جو انہوں نے اٹھائی۔

مریم نواز نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دارعمران خان کوقرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لئے اکیلی کافی ہوں، عمران خان ابھی گزشتہ کال کی بربادی سے باہرنہیں نکلے، راناثنااللہ سے ڈر کر وہ پشاور کے بنکرمیں چھپےرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کودھوپ گرمی میں ریاست کے سامنے کھڑا کرنے اور خود چھپنے سے انقلاب نہیں آتے،عمران خان کے خلاف ایک کے بعد کرپشن کا ایک اسکینڈل آرہاہے۔

Comments

- Advertisement -