لندن کی سڑکوں پر عام افراد کی طرح گھومنے والی مریم نواز کا پاکستان میں شہزادیوں سا انداز
The news is by your side.

Advertisement

لندن کی سڑکوں پر عام افراد کی طرح گھومنے والی مریم نواز کا پاکستان میں شہزادیوں سا انداز

اسلام آباد : لندن کی سڑکوں پر عام افرادکی طرح گھومنے والی مریم نوازکاپاکستان میں شاہانہ انداز، ملزمہ چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں عام افرادکی طرح گھوم نےوالوں کے لئے ملکی عدالتوں میں پیشی کے لئے شاہانہ پروٹوکول درکار ہوتا ہے ، ملزمہ مریم نوازکا قافلہ بادشاہی شان کے ساتھ احتساب عدالت کے لئے روانہ ہوا تو ہرجانب ہٹو بچو کی صدائیں تھیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر مریم نواز کو کسی اعلیٰ ترین افسر کا پروٹوکول دیا گیا، آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھی، چمچماتی گاڑیوں کیساتھ مریم نواز کے لیے سیکورٹی کے بھی کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔

برطرف وزیراعظم کی صاحبزادی شاہانہ انداز میں احتساب عدالت میں داخل ہوئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں