لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو گزشتہ رات دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ،ڈاکٹرز والدہ کی طبیعت کی بہتری کیلئےکوشاں ہیں، دعاؤں کی درخواست کرتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جو ان دنوں اپنی والدہ کلثوم نواز کی تیما رداری کیلئے لندن میں ہیں ، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ کلثوم نوازکی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی ، جس کے بعد انھیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیاگیا۔ ڈاکٹرز والدہ کی طبیعت کی بہتری کیلئےکوشاں ہیں۔
Ami was taken & admitted to the hospital again late last night. Drs are trying to stabilise her condition. Request for prayers. Allahu Shafi
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 27, 2017
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کی صحت کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں : بیگم کلثوم اسپتال سے فارغ، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، نوازشریف
یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری ہوئی تھی، جس کے بعد انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا، اس موقع پر میڈیا سے بہت مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔
حسین نواز نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی والدہ کی مزید رپورٹس آنا باقی ہیں ، قوم سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہے ، کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز کے دو آپریشنز ہوچکے ہیں، جس میں حلق اور سینے کا آپریشن کیا گیا تھا ، بعد ازاں ماہر معالجین کی ٹیم نے ایک اور آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔