شیرو، گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی، مریم نواز
The news is by your side.

Advertisement

شیرو، گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی، مریم نواز

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیرو، گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی انشاءالّلہ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیرو۔ گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی انشاءالّلہ۔ یاد رکھنا، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے!

مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کیا اس فیصلے کے بعد پارٹی نواز شریف کولیڈرمانناچھوڑدےگی؟ فیصلے نےنواز شریف کے بیانیے کو تقویت دینے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ عقلمندوں کی عقل پر حیرانی ہے، اس کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنا کہوں یا خود کو دھوکہ دینا ؟


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں