اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

باب المندب میں ہزاروں بارودی سرنگیں اور جنگی باقیات تلف

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء: یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے تعز گورنریٹ کے علاقے باب المندب سے 6 ہزار 11 مائنز اور جنگ کی باقیات کو ختم کردیا، جو شہریوں کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ کارروائی مغربی یمن میں باب المندب پروجیکٹ کی خصوصی ٹاسک ٹیم کے ذریعے انجام دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس کا مقصد یمن سے بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز ڈیوائسز اور ایسی جنگی باقیات کو صاف کرنا ہے جو شہریوں کی زندگیوں کیلیے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

مسام نے 136 مختلف اقسام کے گولے، 3 ہزار 200 ڈیٹونیٹر، 2 ہزار 536 ایمبونیش راونڈز، 36 اینٹی پرسنل مائنز، 58 اینٹی ٹینک مائنز، 102 شیل، 7 دھماکہ خیز ڈیوائسز، 8 ہینڈ گرینڈ، 9 راکٹ اور 18 پروجیکٹائل اجزا تباہ کیے ہیں۔

تنزانیہ میں بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے چوہے

رپورٹس کے مطابق خصوصی ٹاسک ٹیم کے کمانڈر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسام کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں بکھرے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے خطرات کو کم کرنے کے لیے شہریوں اور مقامی حکام کی رپورٹ پر24 گھنٹے میں کارروائی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مسام پروجیکٹ، یمن کے متعدد علاقوں میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی رپورٹس پر کارروائی کرکے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں