تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مشال قتل کیس کا مرکزی ملزم عارف گرفتار

مردان : مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف رانگی کو گرفتار کرلیا گیا ،عارف رانگی پی ٹی آئی کا کونسلر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا پولیس نے مشال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف کو 10 ماہ گرفتار کر لیا، عارف رانگی پی ٹی آئی کا کونسلر ہے۔

ڈی پی او کے مطابق پی ٹی آئی کونسلر ملزم عارف خان کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کیا، تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ مشال خان کے قتل کیس میں 61 ملزمان نامزد ہوئے جن میں سے 58 گرفتار ہوئے اور 57 افراد پر ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرد جرم عائد کی جبکہ عارف سمیت 3 ملزمان روپوش تھے۔

گذشتہ ماہ 7 فروری کو ایبٹ آباد انسداد دہشت گردی نے مشال خان کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت، پانچ کو پچیس، پچیس سال اور پچیس ملزمان کو تین ،تین سال کی سزاسنائی گئی تھی۔ جبکہ 26 ملزمان کو رہا کردیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : مشعال خان قتل کیس: ایک ملزم کو سزائے موت، 5 ملزمان کو 25، 25 سال قید کی سزا کا حکم


جس کے بعد مشال کے بھائی نے مقدمے میں نامزد رہائی پانے والے 26 ملزمان کی رہائی کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس میں عدالت سے مذکورہ افراد کو سزا دینے کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے مشعال خان کو گزشتہ سال 13 اپریل کو طالب علموں کے جم غفیر نے یونیورسٹی کمپلیکس میں اہانت مذہب کا الزام عائد کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -