تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مشعل خان کی حکومت سے اہم اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل مشعل خان کی وفاقی حکومت سے گدھوں اور کتوں سے متعلق اپیل سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔

مشعل خان نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اسٹوری پر ایک خبر پوسٹ کی جس میں بتایا گیا کہ پڑوسی ملک چین پاکستان سے گدھے اور کتوں کی درآمد پر دلچسپی رکھتا ہے۔

اداکارہ نے اس پر لکھا: ’حکومت کے نام کھلے خط میں درخواست کرتی ہوں کہ ملک سے گدھوں اور کتوں کو برآمد نہ کیا جائے۔ ایسا نہ ہونے دیں‘۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں حکام نے بتایا تھا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا تھا جبکہ بہت سے میمز بھی بنیں۔ اب شوبز شخصیات نے بھی اس پر گفتگو شروع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -