جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

صبور اور علی انصاری کی منگنی پر مشال خان بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ مشال خان نے صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کے بعد علی انصاری اور خود سے متعلق کیے جانے والے تبصروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ مشال خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خود پر تنقید کرنے والے مداحوں کو جواب دیا ہے۔

مشال خان نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایک جوڑے کی خوشی کے لمحوں کو فضول سی گفتگو میں تبدیل کردیا گیا ہے، میرے علم میں آیا ہے کہ صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کے اعلان کے بعد مجھے اس معاملے میں شامل کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں دونوں کے لے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور ان کے خوشگوار ساتھ پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، آئیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ کسی کے لمحوں کو برباد نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صبور علی اور علی انصاری نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو منگنی کی اطلاع دی تھی۔

یاد رہے کہ مشال خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’خواب نگر کی شہزادی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ اداکارہ انمول بلوچ، میکال ذوالفقار، ساجدہ سید، احمد عثمان ودیگر نمایاں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں