منگل, جون 16, 2026
اشتہار

سلمان اکرم راجہ کا مشعال یوسفزئی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (3 فروری 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سینیٹر مشعال یوسفزئی کے خلاف اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم کرنے کے معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کی بات جھوٹ تھی، مشعال یوسفزئی کا یہ بیان لغو اور جھوٹ پر مبنی ہے، جو جھوٹ بولتا ہے اسے اس کا حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشتگرد جماعت سمجھتی ہے، مشعال یوسفزئی

سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ مشعال یوسفزئی سے 8 فروری کے احتجاج کے بعد بازپرس ہوگی، عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کیلیے خلوص کا حصار ہیں، اگر کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو کیسے بانی پی ٹی آئی کا وفادر ہو سکتا ہے؟

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ شہباز شریف اور سہیل آفریدی کے درمیان کیا گفتگو ہوئی ابھی علم نہیں، آج سہیل آفریدی سے ملاقات ہوگی، وہ اپنے مؤقف پر کھڑے ہیں کہ 4 ارب جو ملے وہ آپریشن کیلیے نہیں ہیں۔

عمران خان کے مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات لڑے جا رہے ہیں، جہاں سے انصاف کی امید نہیں وہاں بھی مقدمے لڑ رہے ہیں۔

مشعال یوسفزئی نے کیا بیان دیا تھا؟

پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے نجی نیوز چینل کے شو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے اراکین پارلیمنٹ نے عمران خان کی صحت پر تشویش کے باعث اڈیالہ کے باہر دھرنا دیا تھا۔

مشعال یوسفزئی کے مطابق عمران خان کی فیملی نے سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کر کے دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی، جب اس بارے میں ہمیں بتایا گیا تو اراکین پارلیمنٹ نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے مزید کہ سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان نے پارٹی فیصلوں کا اختیار انہیں دیا ہے۔ ہم نے ان کی بات مانی کیونکہ پارٹی ڈسپلن تھا۔ اگر ہماری مرضی ہوتی تو ہم صبح تک بیٹھے ہوتے۔ دھرنا ختم کرنے کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ پر عائد ہوتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں