ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

مسجد الحرام وادی مکہ کے عین وسط میں کیوں واقع ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (10 مئی 2026): زمین پر بنایا گئی پہلی عمارت کعبۃ اللہ ہے کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد الحرام وادی مکہ کے عین وسط میں واقع ہے۔

خانہ کعبہ زمین پر کئی گئی پہلی تعمیر ہے۔ موجودہ دور میں خانہ کعبہ مسجد الحرام میں واقع ہے اور دنیا کی سب سے مقدم مسجد وادی مکہ کے عین وسط میں واقعہ ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام، وادیِ مکہ کے عین وسط میں واقع ہے اور یہ وہ مقام ہے جو پیغمبر حضرت ابراہیم ؑ کے زمانے سے ہی کعبے سے منسوب ہے۔

پہاڑوں کے عین وسط میں مسجدالحرام کی لوکیشن، اُس کی منفرد جغرافیائی خصوصیات کی وضاحت کرتی ہے جہاں شہرِ مکہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

جغرافیائی طور پر مکہ، وادیِ ابراہیم سے گزرنے والا ایک تنگ راستہ تھا جو جبال السروات میں واقع تھا۔

مسجد الحرام اُس مقام کے نمایاں پہاڑوں کی چوٹیوں میں گھری ہوئی ہے مگر نشیبی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے ارد گرد مشرق میں جبلِ ابو قبیس جبکہ مغرب میں جبلِ قعیقعان، جبلِ نور اور جبلِ ثور ہیں۔

ارضی لحاظ سے مکہ ’عرب کی ڈھال‘ کا حصہ ہے جس کی خاص بات یہاں قدیم آتش فشاں چٹانوں اور ان کی ساخت کا پایا جانا ہے جن میں گرینائٹ بھی شامل ہے۔

مملکتِ سعودی عرب کے انسائیکلوپیڈیا کے مطابق اس وادی کی تشکیل سے ایک ایسا قدرتی راستہ وجود میں آ گیا جو زمانۂ قدیم میں جزیرہ نمائے عرب میں تجارتی قافلوں کے آنے جانے میں سہولت فراہم کرتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں