تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مسجدالحرام: ہفتے میں دو بار افطار دسترخوان کی اجازت

مسجد الحرام میں ہر پیر اور جمعرات کو افطار دسترخوان لگانے کی اجازت دے دی گئی۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے ہفتے میں دو بار اور چاند راتوں کی تاریخ 13، 14 اور 15 کو حرم مکی میں روزہ داروں کی سہولت کے لیے افطار دسترخوان بچھانے کی اجازت دی ہے۔

انفرادی طور پر افطار کروانے کے خواہشمندوں کو 2 دسترخوان جب کہ فلاحی اور خیراتی اداروں کو 4 دسترخوان لگانے کی اجازت ملی ہے۔

اجتماعی افطار میں دسترخوان پر صرف انہی اشیا کو تقسیم کیا جائے گا جن کی پہلے سے اجازت دی گئی ہے۔

افطار دسترخوان کنگ فہد توسیعی حصے کی زمینی منزل میں بچھائے جائیں گے جب کہ مسعی میں افظار پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -