تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مسجد اقصیٰ عید تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ‌ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق مسجد اقصیٰ‌ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھول دیا جائے گا، کرونا کے باعث مسجد 2 ماہ سے بند تھی۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق تعداد پر پابندی نہیں‌ ہے، حتمی فیصلہ گورننگ باڈی کرے گی۔

واضح‌ رہے کہ  یروشلم اور دیگر نواحی علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، ایک لمبے عرصے کی چھٹیوں کے بعدمسجد اقصی بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ چھٹیاں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دی گئیں تھیں۔اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے جوڈین کنسیڈر شپ کے تحت سعودی عرب اور دیگر ممالک کو دیکھتے ہوئے مسجد اقصی بند کی تھی۔

اسرائیلی اور فلسطینی حکومت کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کوعید الفطر کے بعد بھی کھولنے کے لیے فیصلہ وائرس کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مارچ سے ہی اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے مشترکہ طور پرلاک ڈاؤن لگایا تھا جس میں ٹرانسپورٹ سمیت تمام شہر بند کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کے سولہ ہزار چھ سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے متاثر 640افراد ہلاک کرگئے جبکہ فلسطین میں 340لوگ وبا سے متاثر ہوئے اور دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -