پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

‘مسجدنبویﷺ میں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کارکن نہیں پاکستانی تھے’

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسجدنبویﷺ میں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بلکہ پاکستانی تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مسجدنبویﷺمیں جو واقعہ ہوا وہ غلط تھا جب کہ رات کوقاسم سوری پر جو حملہ کیا گیا وہ بھی انتہائی غلط تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا اور حرمت رسول ﷺ کیلئےکام کیے ہم امربالمعروف پر عمل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ان کی حکومت آئےکچھ دن ہوئےاورارشدشریف کوہراساں کیاجانےلگا ن لیگ کے تو وزیرخزانہ امریکا میں کیا کچھ نہیں کہہ کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازش عمران خان کےنہیں پاکستان کےخلاف ہوئی ہے مراسلہ میں نےخود دیکھا ہےجس میں دھمکی دی گئی مراسلےمیں تھا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو معاف کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عمران خان نےاسلام آبادپہنچنےکی کال دی ہے اسلام آبادمیں 20لاکھ لوگوں کو اکھٹا کریں گے عمران خان کےخلاف کچھ نہیں ملااب کردارکشی کی جارہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں