تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

مسجد نصیر الملک -ایران کی ثقافت کی پہچان

کراچی ( ویب ڈیسک) – مسجد نصیر الملک کا شمار ایران کی حسین ترین مساجد میں ہوتا ہے یہ قاچارعہدِ حکومت میں 12 سال کے عرصے میں تعمیر کی گئی۔

مسجد کی تعمیر مرزا حسن علی نصیرالملک کے حکم پر 1876 میں شروع کی گئی اوراس کی تکمیل سن 1888 میں ہوئی۔

مسجد نصیرالملک شیراز شہر کے علاقے گودِعرابان میں معروف مسجد شاہ چراغ کے نزدیک واقع ہے۔

مسجد کا بیرونی منظر

مسجد کا اندرونی منظر

مسجد کی تعمیر اسلامی فنِ تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے اوراس کے ایک ایک گوشے سے نفاست اورحسن عیاں ہے۔

مسجد کا نقشہ اورنقش ونگار محمد حسن معماراورمحمد رضا کاشی پازِشیرازی کے مرہونِ منت ہے۔

مسجد کی دیواروں پر کی گئی حسین کیلیگرافی

مسجد کی تعمیرمیں دیدہ زیب رنگوں سے مزین شیشوں کا استعمال کیا گیا ہے جس سے قدرتی روشنی جب چھن کراندر آتی ہے تو انتہائی دلفریب منظرنظرآتا ہے۔

گلابی ٹائلز سے مزین حسین محراب

مسجد کی تعمیر میں ایرانی فن ِتعمیرکے تمام تر پہلووٗں کو مدںظر رکھا گیا ہے جس میں پنجِ کسیح، پچی کاری، آئینہ کاری وغیرہ شامل ہیں۔

رنگین آئینوں سے بننے والا عکس

مسجد نصیر الملک کو اندرونی جانب لگے ہوئے گلابی ٹائلز کے سبب ’گلابی مسجد‘ بھی کہا جاتا ہے۔

مسجد کی چھت پر کی گئی نقاشی اور پچی کاری کا نفیس کام
مسجد کے دالان کاحسین منظر

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں