تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھاری انعامی رقم ٹھکرا کر ’’حطیم‘‘ میں نوافل ادا کرنے والا خوش نصیب پاکستانی

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی کے کام پر مامور پاکستانی شہری کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر خادم الحرمین شریفین نے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تاہم اُس نے رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے ’’حطیم‘‘ میں نماز ادا کرنے کی خواہش پوری کرلی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خانہ کعبہ میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والے پاکستانی کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مہینے کا بہترین ملازم قرار دیتے ہوئے اُسے انتظامیہ کی طرف سے بھاری رقم بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری نے انعامی رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے انتظامیہ سے درخواست کی کہ اُسے پیسے دینے کے بجائےحجر اسماعیل ’’حطیم‘‘ میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے پاکستانی شہری کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اُسے حطیم کے احاطے میں نماز پڑھنے کی اجازت دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نوافل ادائیگی کی تصاویر بھی تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے حطیم کے دروازے بند کررکھے تھے تاکہ پاکستانی شہری اور مسجد الحرام کی خدمت کرنے والا مزدور سکون و اطمینان کے ساتھ نوافل ادا کرسکے۔

عرب میڈیا نے ذرائع سے موصل ہونے والی اطلاعات پر یہ بھی بتایا کہ مہینے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازم کو انتظامیہ کی جانب سے تین ہزار سے پانچ ہزار ریال انعام دیا جاتا ہے، مسجد الحرام میں سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی صفائی ستھرائی کا کام کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں