سعودی حکومت نے حرمین شریفین کے علاوہ تمام بند مقامات (ان ڈور) میں ماسک کی پابندی ختم کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجدالحرام اور مسجدنبوی ﷺ کے علاوہ بند مقامات پر ماسک کی پابندی اب ضروری نہیں رہی۔
و
زارت داخلہ کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی اور ویکینیشن کی تعداد میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
و
زارت کا کہنا ہے کہ کورونا انسداد کے اداروں کی تجویز پر غور کے بعد ماسک پابندی ختم کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں توکلنا ایپ میں اسٹیٹس دکھانے کی پابندی بھی ختم کی جارہی ہے۔ تجارتی و سرکاری اداروں کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ اور جہازوں میں سوار ہونے کے لیے اسٹیٹس دکھانے کی پابندی ختم کی جارہی ہے۔