The news is by your side.

Advertisement

70سال سے جاری کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارت کمزورنہیں کرسکتا‘ مسعود خان

واشنگٹن : صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان ، بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی اور پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے امریکہ کردارادا کرے۔

مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوجی بربریت قابل مذمت ہے، تشدد کی نئی لہر میں گزشتہ 4 روز کے دوران 14 نہتے کشمیری شہید ہوئے۔

صدر آزاد جموں و کشمیرکا کہنا ہے کہ غیرمسلح کشمیری نوجوان حق خود ارادیت کے لیے پرامن مظاہرے کررہے ہیں، مظاہرے جموں وکشمیرپرغیرقانونی بھارتی تسلط کےخلاف کیے جا رہے ہیں۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ 70سال سے جاری کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارت کمزور نہیں کرسکتا، کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دے کربھارت عالمی برادری کوگمراہ نہیں کرسکتا۔


بھارت کشمیریوں کی پرامن اورغیرمسلح جدوجہد آزادی کودبانا چاہتا ہے‘ مسعود خان

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے قتل وغارت اورظلم و بربریت کے باوجود کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی

یاد رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں