بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں ایرانی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفاع کر رہا ہے، پزشکیان

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (11 اپریل 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہمارا مذاکراتی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفاع کر رہا ہے۔

ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا وفد پاکستان میں پوری بہادری اور جرات سے مذاکرات کرے گا، ایرانی عوام کی خدمت کا مشن کسی صورت نہیں رکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بے اعتمادی کے ماحول میں مذاکرات میں شامل ہو رہا ہے، عباس عراقچی

مسعود پزشکیان نے بیان میں کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود اپنے مذاکراتی وفد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، قوم کے وقار اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلیے پُرعزم ہیں۔

امریکا ایران مذاکرات اسلام آباد میں

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کیلیے دونوں ممالک کے وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے جبکہ توقع ہے کہ ان مذاکرات میں چین، روس اور خلیجی ممالک بطور مبصر شرکت کریں گے۔

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں