اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

مناب میں بچوں کی شہادتیں! کیا عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا؟ ایرانی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ مناب میں بچے شہید کیے گئے، کیا کچھ عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا ہے؟

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کیا تھا، اسلام، عیسائیت، یہودیت، انسانی ضمیر کے سنہری اصول کی طرف واپسی پر زور دیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو آپ اپنے ساتھ نہیں کرنا چاہتے، صیہونی حکومت نے عالمگیر اصول کی صریحاً خلاف ورزی کی۔

ٹرمپ کو کسی بھی ملک کو دھمکانے کا کوئی حق نہیں، صدر برازیل

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پر امن ایٹمی پروگرام پر پوری قوم کے خلاف جنگ کی گئی، ایران، عراق اور شام میں سائنسدانوں کو قتل کیا گیا، مناب میں معصوم بچوں کا خون بہایا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں