ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ایرانی صدر کا پاک ایران قریبی تعلقات کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (17 مئی 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاک ایران قریبی تعلقات خطے میں تعمیری سوچ کو فروغ دینے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے، جنگ کے نقصانات کے باوجود حالیہ پیشرفت نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اقتصادی، سائنسی، ثقافتی اور علاقائی شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا اچھا موقع ہے، تعلقات کو وسعت دینے کا عمل امن کو مضبوط کرنے اور تناؤ کم کرنے میں مددگار ہوگا، یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور سائنسی تجربات کا تبادلہ وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی صدر کا منفرد جواب

انہوں نے مزید کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز کا تبادلہ دونوں ممالک کی سائنسی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتا ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان سائنسی اور تعلیمی تبادلے پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

’اسلامی ممالک اتحاد و اتفاق کی طرف بڑھیں‘

اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مذہبی، ثقافتی اور تزویراتی مشترکات پر اتحاد کی طرف بڑھنا چاہیے، امریکا اور صیہونی حکومت (اسرائیل) نے ہمیشہ تفرقہ انگیز منصوبوں سے بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی، اسلامی ممالک اتحاد و اتفاق کی طرف بڑھیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسلامی امت میں ہم آہنگی جتنی مضبوط ہوگی غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت اتنی ہی کم ہوگی، امت کے اتحاد سے صیہونی حکومت کیلیے خطے میں جارحیت کا امکان انتہائی کم ہو جائے گا۔

’ایران خطے کے اسلامی ممالک کے ساتھ خوشگوار اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے۔ تہران تمام اسلامی ممالک کے ساتھ اچھے ہمسائیگی تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔ دشمن نے ہمیشہ تفرقہ انگیز منصوبوں سے اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں