تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا پر اعتماد نہ کرنا ناگزیر حقیقت ہے، جنگ کسی کے مفاد نہیں ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا یہ بیان ایک ایسے نازک وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری دو ہفتہ کی جنگ بندی کی مدت بدھ کو ختم ہو رہی ہے۔
دوسری جانب امریکی نمائندے ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں پیر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، تاہم تہران نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا کہ آیا وہ اپنا وفد پاکستان بھیجے گا یا نہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی نے ایک باخبر نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے ”غیر منطقی اور حد سے زیادہ مطالبات” اور بدلتے ہوئے موقف کی وجہ سے دوسرے دور کے مذاکرات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔
ایران کا کارگو جہاز قبضے میں لیے جانے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا
دونوں حریف ممالک کے درمیان اصل تنازع کی جڑ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) ہے، جہاں ایران نے بحری آمد و رفت پر کنٹرول سخت کر دیا ہے۔ اس کے جواب میں امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


