ماسکو: ماس ریسلنگ ورلڈچیمپئن شپ نے پاکستان نے شاندار اختتام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس میں ہونے والے ماس ریسلنگ ورلڈچیمپئن شپ کے آخری روز قومی ریسلرز نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے مزید ایک میڈل حاصل کیا، ایونٹ کے آخری روز علی اظہر نے 70 کلو گرام کی کٹیگری میں سلور کا تمغہ حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے وقاص افضل نے 125 کلو گرام کٹیگری میں جب کہ محمد سعد نے 60 کلو گرام کٹیگری میں چاندی کے تمغے حاصل کیے، وقاص افضل نے کانگو کے علاوہ روایتی حریف بھارت کے ایتھلیٹ کو دھول چٹائی جب کہ محمد سعد نے ترکمانستان، قازقستان اور سربیا کے کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی بڑی کامیابی
ماس ریسلنگ ورلڈچیمپئن شپ میں میزبان روس پہلے، کرغزستان دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر رہا، پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر تین سلور اور دو برانز میڈل حاصل کیے اورچونتیس پوائنٹس حاصل کئے۔
چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں 45 ممالک نے حصہ لیا، میگا ایونٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت ماس ریسلنگ فیڈریشن پاکستان کے صدر نواب فرقان خان کر رہے تھے۔