لاہور: ٹریفک پولیس نے گاڑی مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا یکم اکتوبر سے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑتی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے ہیوی وہیکلز بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ شہر میں داخل نہیں ہوسکیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ یکم جنوری سے اب تک 26 ہزار 301 دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریت اور مٹی سے بھری ٹرالیوں کو ڈھانپنا لازم قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت کے تحفظ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ اسموگ پر قابو پایا جاسکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


