جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

اسلام آباد: ایچ نائن بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایچ نائن بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ سے بازار کا بیشتر حصہ جل گیا، آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیایوں اور 4 واٹر ٹینکرز نے آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں پولیس، بازارانتظامیہ اور اے سی انڈسٹریل شامل ہوں گے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اس سے قبل بھی بازار میں آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے۔

اس سے قبل رواں سال 18 جولائی کو اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی تھی اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں