اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

خوفناک آگ سے 1200 سے زائد جھونپڑیاں جل کر راکھ، 6 بچے لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنو: بھارت میں اترپردیش کی راجدھانی لکھنو کے وکاس نگرسیکٹر 12 رنگ روڈ کنارے واقع غیر قانونی بستی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 1200 جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جھونپڑیوں میں رکھے گئے 100 کے قریب گیس سلنڈر بھی پھٹ گئے، آگ لگنے سے پورے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، لوگ اپنی جان بچا کر ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

آتشزدگی میں تقریباً 50 مویشیوں کے زندہ جل جانے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے، کچھ بچے بھی لاپتہ ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ بستی میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ بروقت نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے آگ خطرناک شکل اختیار کرگئی۔ مشتعل رہائشیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان کشیدگی کی بھی اطلاعات ہیں۔

خواتین اور دیگر متاثرین نے پلاٹ مالک کے گھر کا گھیراؤ کرکے ہنگامہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پلاٹ مالک ان پر جھونپڑیوں کو ہٹانے کے لیے کئی دنوں سے دباؤ ڈال رہا تھا۔ انکار کیا تو اس نے آگ لگا دی۔

روس کے یوکرین کے مختلف شہروں پر حملے، متعدد ہلاک

رپورٹس کے مطابق آتشزدگی اتنی خوفناک تھی کہ آگ کے شعلے اور دھوئیں کا غبار تقریباً 5 کلومیٹر دور تک نظر آرہا تھا۔ رنگ روڈ کی طرف جانے والا ٹریفک بھی آگ کی وجہ سے کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں