منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر کراچی والوں کی نیندیں حرام کر دیں، صبح ساڑھے 6 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اوراب تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔

کراچی میں بجلی کی معطلی کے حوالے سے کے الیکڑک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بجلی بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گرڈ سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد اور مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

بجلی کے بریک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، لانڈھی کورنگی ، قائدآباد، گارڈن، پی آئی اے ٹاؤن شپ ، سی اے اے کالونی، سپرہائی وے، سہراب گوٹھ ، گلشن معمار، انچولی، گڈاپ، صدر سمیت بیشترعلاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے شیکایتی مرکز پرعملہ فون نہیں اٹھا رہا۔

کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں متعدد باربجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں