تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سڑک پر اچانک بڑا سا گڑھا، پولیس نے کیا کیا؟

میلبرن: آسٹریلیا کے  شہر میلبرن کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ اچانک بیٹھ گئی جس کے بعد سڑک کو بند کردیا گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق میلبرن کی مصرف شاہراہ الزبتھ اسٹریٹ کے قریب واقع کولینس اسٹریٹ میں منگل کے روز اچانک سڑک بیٹھ گئی۔

سڑک کے بیٹھ جانے کے بعد مصرف شاہراہ پر بڑا سا سوراخ ہوگیا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مصیبت سے بچانے کے لیے سڑک کو بند کردیا ہے۔

A sinkhole was discovered in Melbourne's CBD on Tuesday morning

میلبرن کے محکمہ ٹریفک کے  ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سڑک کو تعمیراتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

اہم شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے اطراف میں منگل کے روز شدید ٹریفک جام ہوا۔ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ٹریفک اہلکار موجود تھے جو انہیں متبادل راستے کی طرف بھیج رہے تھے۔

مزید پڑھیں: دروازہ بند نہ کرنے کی غفلت، موڑ کاٹتے ہوئے بچہ سڑک پر گر گیا، ویڈیو وائرل

پولیس کے مطابق کولینس اسٹریٹ کو مرمتی کام جلد مکمل کرنے کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ مقامی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ابتدائی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ ناقص مال کے استعمال کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -