تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طالبان مخالف احمد مسعود نے امریکا سے مدد طلب کر لی، امریکی اخبار کا دعویٰ

نیویارک: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان مخالف افغان رہنما احمد مسعود نے امریکا سے مدد طلب کی ہے، اس سلسلے میں انھوں نے ایک امریکی لابنگ گروپ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جنگجوؤں کے سب سے نمایاں گروپ کے رہنما احمد مسعود طالبان کو اقتدار سے باہر کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے ایک امریکی لابنگ گروپ سے رابطہ کر کے رابرٹ اسٹریک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے شہ سرخی جمائی ہے کہ افغانستان کے کنٹرول کے لیے جاری جدوجہد اب ‘کے اسٹریٹ’ پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے اسٹریٹ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک بڑی سڑک ہے، جو متعدد لابیوں اور وکالت گروپس کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اخبار کے مطابق افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود طالبان کے خلاف جنگ کے لیے فوجی اور مالی معاونت چاہتے ہیں، جس کے لیے انھوں نے واشنگٹن کے لابنگ کرنے والے ماہر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

یہ معاہدہ بدھ کی شام محکمہ انصاف جمع کرایا گیا ہے، یہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ یہ کام مفت میں کیا جائے گا۔ احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب رپورٹ ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ افغان اپوزیشن گروپس کو واشنگٹن میں کچھ ریپبلکنز کی حمایت حاصل ہے، تاہم بائیڈن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسے افغانستان میں خانہ جنگی میں مزید کردار ادا کرنے میں کوئی دل چسپی نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -