تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ماسٹر عبداللہ: باکمال فلمی موسیقار کا تذکرہ

پاکستان کی فلمی صنعت کو جو صاحبِ طرز موسیقار ملے اور ان کی دھنیں لازوال ثابت ہوئیں، ان میں‌ ایک ماسٹر عبداللہ بھی تھے۔ 31 جنوری 1994ء کو ماسٹر عبداللہ لاہور میں وفات پاگئے تھے۔ آج اس لیجنڈری موسیقار کی برسی ہے۔

ماسٹر عبداللہ نے انور کمال پاشا کی فلم سورج مکھی سے فلمی دنیا میں‌ قدم رکھا تھا۔ ان کی دھنوں میں خالص راگ راگنیوں کا وہ رچاؤ شامل تھا جس نے فلمی دنیا میں انھیں‌ شہرت اور مقام دیا۔ ان کے بڑے بھائی ماسٹر عنایت حسین بھی ایک مستند اور قابلِ احترام موسیقار تھے۔ ماسٹر عبداللہ کو بریک تھرو فلم ملنگی (1965) کے سپر ہٹ گیت "ماہی وے سانوں بھل نہ جاویں۔” سے ملا تھا۔

پاکستان کے اس نام ور موسیقار کا فلمی کیریئر تیس سال پر محیط رہا جس میں ماسٹر عبداللہ نے 51 فلموں کے لیے دھنیں ترتیب دیں۔ ان میں‌ اردو اور پنجابی زبان میں‌ بننے والی فلمیں‌ شامل تھیں۔

ماسٹر عبداللہ کی ترتیب دی ہوئی موسیقی میں‌ فلم ٹیکسی ڈرائیور، بابل، نظام، ضدی، شریف بدمعاش، بدل گیا انسان، اک سی چور، ہرفن مولا، دلیر خان، لاڈو، میدان، کمانڈو، وارث، شہنشاہ، پیار دی نشانی، رنگی، اکھ لڑی بدو بدی، کشمکش، رستم، ہیرا پتّھر، دل ماں دا، قسمت اور ضدّی کے نام سرِفہرست ہیں۔

فلم انڈسٹری کو کئی سدا بہار دھنیں دینے والے موسیقار ماسٹر عبداللہ نے زیادہ کام پنجابی فلموں کے لیے کیا۔ ان کے کمالِ فن نے انھیں‌ اس وقت کے مشہور گلوکاروں‌ کو بھی متأثر کیا اور وہ ماسٹر عبداللہ کی دھنوں‌ پر اپنی آواز ریکارڈ کروانے کے خواہش مند رہے۔

کہتے ہیں‌ کہ فلم واہ بھئی واہ، لاڈو، ملنگی، کمانڈر، زندگی، رنگو جٹ کی شان دار کام یابی میں ماسٹر عبداللہ کی موسیقی کو بھی دخل رہا۔ اگرچہ پنجابی فلموں‌ میں‌ گیتوں کی بنیاد پر کام یابی کی گنجائش کم ہی رہی، لیکن مذکورہ فلموں‌ کے گیت بھی بہت پسند کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -