تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

سڑک پر تعلیم دینے والے ماسٹر ایوب کی کہانی انٹرنیٹ پر مقبول

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑک پر بچوں کو تعلیم دینے والے ماسٹر ایوب کی کہانی انٹرنیٹ پر نہایت مقبول ہوگئی جس کے بعد اسے ویبی ایوارڈز 2017 کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

محمد ایوب نامی یہ استاد ایک طویل عرصے سے دارالحکومت کی سڑک پر غریب و نادار بچوں کی تعلیم کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

ان کے اسکول میں طلبا صاف ستھری سڑک پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ماسٹر ایوب دراصل فائر فائٹر تھے، اب اس کام سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ نادار بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔

ماسٹر ایوب کا عزم ہے کہ اسلام آباد جیسے مہنگے شہر میں تعلیم صرف امیروں کو دستیاب سہولت ہی نہ بن کر رہ جائے، بلکہ غریب بچے بھی اس کی روشنی سے منور ہوں۔

ان کے بارے میں الجزیرہ ٹی وی نے ایک دستاویزی فلم بنائی جسے ویبی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈز انٹرنیٹ پر ان ویڈیوز، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا صفحات کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے معاشرے کی بھلائی کے لیے کام کرنے والے افراد کی خدمات یا اقدامات کو اجاگر کیا۔

ماسٹر ایوب پر بنائی گئی اس دستاویزی فلم کو یو ٹیوب پر 24 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا جبکہ اس کے بعد مختلف مقامی و بین الاقوامی اخبارات، چینلز اور ویب سائٹس نے بھی ماسٹر ایوب کی کہانی کو اپنے ناظرین کے لیے پیش کیا۔

دستاویزی فلم دیکھیئے۔

ویڈیو کو ووٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Comments

- Advertisement -