تازہ ترین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات...

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو افغانستان میں مارا گیا

اسلام آباد: چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو افغانستان میں مارا گیا، حملے میں اسلم اچھو کے 2 ساتھی اور تین کمانڈر بھی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو افغانستان میں مارا گیا، حملے میں اسلم اچھو کے 2 ساتھی اور 3 کمانڈر بھی مارے گئے، اسلم اچھو قندھار میں ایک حملے میں زخمی ہوا اور اسپتال میں موت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تاجو مری، رحیم مری اور اسلم اچھو کے 4 محافظ بھی شامل ہیں، دہشت گردوں کی ہلاکت اسلم کی رہائش گاہ پر اجلاس کے دوران دھماکے میں ہوئی۔

اسلم اچھو چینی قونصلیت پر حملے سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا، اسلم عرف اچھو افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

یہ پڑھیں: چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا

نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہ نواز شاہ کے مطابق پاکستان کو مطلوب دہشت گرد اسلم عرف اچھو کی قندھار میں ہلاکت کی اطلاعات ہیں، ایک خودکش حملے میں اچھو اور اس کے ساتھی زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں اسلم اچھو کی ہلاکت ہوئی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز مصطفی ترین کے مطابق قندھار کے ایک مکان میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اسلم اچھو سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں، دھماکا اس وقت ہوا جب مکان میں میٹنگ جاری تھی۔

دہشت گرد اسلم اچھو بلوچستان آپریشن کے دوران زخمی ہوکر افغانستان سے بھارت گیا تھا، بھارت کے میکس اسپتال میں دہشت گرد اسلم عرف اچھو کا مکمل علاج کرایا گیا۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

یاد رہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری بھارت نواز کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

Comments