جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

ماسٹر راشد نسیم نے بیک وقت تین بڑے ریکارڈ بنا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے ایک ہی دن تین ریکارڈ بنا لیے تمام ریکارڈز کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دیں۔

پاکستان کے مایہ ناز مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے ایک ہی دن میں تین بڑے ریکارڈ بنا لیے جن میں ایک ریکارڈ روایتی بھارتی حریف کا توڑا۔

ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے ایک منٹ میں 119 پینسلیں توڑیں۔ امریکا کے اشریتہ فرمان نے اس سے قبل ایک میں 58 پینسلیں توڑ رکھی تھیں۔

انہوں نے 3 منٹ میں 882 کہنی کے وار کر کے بھی بھارتی مارشل آرٹسٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل بھارت کے چنے شرما نے 3 منٹ میں 82 کہنی کے وار کیے تھے۔

مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے سر پر ایک منٹ میں 77 یارڈ اسٹکس توڑ کر بھی ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ان تمام ریکارڈز کی ویڈیوز عالمی ریکارڈ کا درجہ دلانے کے لیے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں