بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی ایئر پورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے کے ماسٹرمائنڈ کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دو مبینہ خودکش حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسزاور غیرملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پرچینی انجینئرزپرخود کش حملےکا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہیں ، جسے وندر سے گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ آئی بی اوز کےتحت کارروائیوں کےدوران دیگر مقامات سے 4 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔

اس سے قبل سی ٹی ڈی اورپولیس نے حیدرآباد سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے ملزم سے دستی بم،آئی ای ڈی بنانے کا سامان،بال بیئرنگ، بیٹری،ریموٹ کنٹرول برآمد کئے تھے۔

خیال رہے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے تھے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں