اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا رنگا رنگ آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اینٹورپن (7 اگست 2026): بیلجیئم میں ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہو گیا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بلیجیم کے شہر اینٹورپن براسخات میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہو گیا۔ تقریب میں دنیا بھر سے 130 سے زائد ٹیمیں شریک ہوئیں۔

ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ ہر چار سال بعد مختلف ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے۔۔ ایونٹ میں 55 پلس، 60 پلس، 65 پلس اور 70 پلس کٹیگریز شامل ہیں۔

پاکستان کی 60 سے 65 سال کی ماسٹرز ٹیم بھی عالمی مقابلے میں شریک ہے۔ شہباز سینئر، خالد حمید اولمپئن اور عرفان سینئر ٹیم کا حصہ ہیں۔ برطانیہ اور آسٹریلیا سے پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان ماسٹرز ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کل نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نے پاکستانی کمیونٹی سے گراؤنڈ پہنچ کر حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں