The news is by your side.

Advertisement

مستونگ حملہ: مشرف کی جنگ کا نتیجہ ہے، رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کاحملہ مشرف دورمیں جنگ اپنے اوپرمسلط کرنے کانتیجہ ہے، دہشت گردی ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی اس کے لیے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔

پارلیمنٹ لارجز میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مولانا عبد الغفور پر حملہ پاکستان کی پارلیمان پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان پر حملہ ریاست پاکستان پر حملہ تصور کیا جاتا ہے، ایسے حملوں سے پاکستان کے لوگ، جمہوری غیور کارکن خوفزدہ ہونے والے نہیں اور نہ ہی پاکستانی قوم نے کبھی بھی ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، اُن کے جسم پر زخم ضرور ہیں مگر وہ پر عزم ہیں، ایوان کے تمام اراکین نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں