نارتھ ساؤنڈ: ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے سبب ختم کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے درمیان ویسٹ انڈیز چیمپئن کا میچ جاری تھا کہ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کو پِچ کی خطرناک حالت کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
کھیل کو تیسرے روز کے پہلے سیشن کے دوران اس وقت روکا گیا جب باؤنس ناہموار اور غیر متوقع تھا، جو بلے باز کے چہرے پر لگا، باؤنس سے کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات پیدا ہوگئے۔
لیوارڈ آئی لینڈ کے کھلاڑی جیریمیہا لوئس کو جیڈن سیلز کی گیند زوردار طریقے سے لگی جس کے بعد کھلاڑی کو گراؤنڈ میں فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال بھیجا گیا۔
کرکٹر کے گیند اتنی زیادہ زور سے لگی تھی کہ کرکٹر کو اسٹیڈیم سے اسٹریچر پر لے جایا گیا، اسپتال میں کرکٹر کا کنکشن ٹیسٹ بھی ہوا تاہم اب اسپتال میں ان کی طبیعت بہتر بتائی گئی ہے۔
پاکستان آکر کافی خوش ہوں یہاں بہت ٹیلنٹ ہے، اسٹیو اسمتھ
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق اس گراؤنڈ میں اگلے میچ تک پِچ کو اچھے انداز میں بنانے کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


