جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

افغانستان کیخلاف میچ، آج پاکستانی ٹیم میں کن کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے قومی ٹیم میں آج چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایکشن سے بھرپور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے جس کے لیے گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آج کے میچ میں چار کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

آج جو کھلاڑی پہلی بار قومی ٹیم کی کیپ پہنیں گے ان میں بیٹر صائم ایوب، طیب طاہر جب کہ بولرز احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔ مذکورہ کھلاڑیوں کو حال میں کامیابی کے ریکارڈ بنا کر اختتام پذیر ہونے والی پی ایس ایل 8 میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ شاداب خان (کپتان) صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان، احسان اللہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، اعظم خان (وکٹ کیپر)، محمد حارث، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں