نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف کارکردگی شاندار تھی جیت سےاندازہ ہواکہ پاکستان فیورٹ ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے پاکستان کی بولنگ اچھی ہےجس کامظاہرہ بھارت کیخلاف دیکھا بابراعظم اور رضوان پاکستان کی بیٹنگ کاشاندار آغاز کرتے ہیں۔
دورہ پاکستان سے متعلق سوال پر ولیمسن نے کہا کہ نیوزی لینڈنےجس طرح پاکستان کادورہ ختم کیاوہ اچھانہیں تھا نیوزی لینڈنےحکومت کی ایڈوائس پردورہ ختم کیاتھا پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔
فٹنس کے حوالے سے کیوی کپتان نے بتایا کہ سب کھلاڑی فٹ ہیں اوت میری کُہنی بھی بہتر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم کا ایونٹ میں یہ پہلا میچ ہو گا جب کہ پاکستان دوسرا میچ کھیلے گا۔